پاکستان
30 نومبر ، 2012

پشاور:پولیس موبائل کے قریب دھماکا، اہلکار محفوظ رہے

پشاور:پولیس موبائل کے قریب دھماکا، اہلکار محفوظ رہے

پشاور…پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں انقلاب روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے وین کو نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق شرپسندوں نے بارودی مواد انقلاب روڈ کنارے نصب کر رکھا تھا، جونہی پولیس وین انقلاب روڈ پر پہنچی ریموٹ کنٹرول دھماکا کردیا گیا۔ دھماکے سے گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے دھماکے کے مقام پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید خبریں :