پاکستان
Time 15 اکتوبر ، 2022

دنیا کے مختلف ممالک سے 170 بدھ مت کے پیروکاروں اور سیاحوں کی خیبرپختونخوا آمد

پیروکار پشاور میوزیم بھی گئے جہاں انہوں نے گندھارا تہذیب کے 900 سے زیادہ نوادرت دیکھے اور ان میں دلچسپی کا اظہار کیا — فوٹو: فائل
پیروکار پشاور میوزیم بھی گئے جہاں انہوں نے گندھارا تہذیب کے 900 سے زیادہ نوادرت دیکھے اور ان میں دلچسپی کا اظہار کیا — فوٹو: فائل

خیبر پختون خوا میں بدھ مت کے تاریخی مذہبی مقامات اور نوادرات کسی بڑے سرمائے سے کم نہیں ہیں، دنیا بھر سے آئے ہوئے 170 بدھ مت کے پیروکاروں نے صوبے کے مختلف تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔

سیاحوں اور بدھ مت کے پیروکاروں نے پشاور کے تاریخی عجائب گھر میں رکھے نوادرات دیکھے اور پہلی مرتبہ پاکستان میں اپنی مذہبی رسوامات ادا کیں۔

دنیا بھر سے آئے ہوئے 170 بدھ مت کے پیروکاروں نے تخت بھائی، سوات، ہری پور جبکہ پشاور میں تاریخی مقام گور گھٹری کا دورہ کیا۔

پیروکار پشاور میوزیم بھی گئے جہاں انہوں نے گندھارا تہذیب کے 900 سے زیادہ نوادرت دیکھے اور ان میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔

بدھ مت کے پیروکاروں نے عجائب گھر میں وہ مرتبان بھی دیکھا جس میں بدھا کی راکھ رکھی گئی تھی۔

برطانوی دور حکومت میں انگریزوں نے بدھا کی راکھ ملکہ تھائی لینڈ کو تحفہ میں دے دی تھی۔

پیروکاروں نے میوزیم میں مذہی رسومات بھی ادا کیں، اس موقع پر تھائی حکومت نے محکمہ آثار قدیمہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے۔

ڈائریکٹرخیبرپختونخوا اثارقدیمہ ڈاکٹرعبدالصمد کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بدھ مت مذہب کے دوہزار سے زائد مقدس مقامات ہیں جنہیں دیکھنے کیلئے آنے والوں کی تعداد میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

مزید خبریں :