ویڈیو: ٹرین میں سیٹ حاصل کرنے کیلئے نوجوان اسپائیڈر مین بن گیا

پبلک ٹرانسپورٹ میں سیٹ حاصل کرنا ایک مشکل کام ہے جس کے لیے عموماً لوگ دوسرے مسافر کے اترنے کا  انتظار کرتے ہیں لیکن بھارتی نوجوان نے سیٹ حاصل کرنے کے لیے  انوکھا طریقہ استعمال کیا۔

بھارت سے سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان نے ٹرین میں سیٹ حاصل کرنے کے لیے جان توڑ کوشش کی اور اسپائیڈر مین بن گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین میں بہت سے لوگ سوار ہیں اور وہ ٹرین کے فرش پر لیٹے ہوئے ہیں لیکن نوجوان نے اپنی حاضر دماغی کا استعمال کرتے ہوئے سیٹ حاصل کرنے کے لیے اسپائیڈر مین کی طرح لٹکتے ہوئے اسٹنٹ کیا اور اپنی سیٹ تک پہنچا۔

یہ ویڈیو ٹرین میں موجود مسافر کی جانب سے بنائی گئی ہے اور اس نوجوان کو ٹرین میں سوار افراد حیرت سے دیکھ رہے ہیں۔