کاروبار
19 فروری ، 2012

لاہور سے کراچی دوسری بزنس ٹرین چلانے کا اعلان

لاہور سے کراچی دوسری بزنس ٹرین چلانے کا اعلان

پشاور … وفاقی وزیرریلوے غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ لاہور سے کراچی تک دوسری بزنس ٹرین سروس 25 فروری سے شروع کی جا رہی ہے۔ پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے بتایا کہ دوسری بزنس ٹرین سروس شالیمار ایکسپریس کے نام سے 25 فروری سے شروع کی جارہی ہے، جو لاہور سے کراچی کے درمیان چلائی جائے گی۔ نئی بزنس ٹرین سے مسافروں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ وفاقی وزیر ریلوے کے مطابق پہلی بزنس ٹرین سروس کم مسافروں کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔ تاہم وقت کے ساتھ اس میں بہتری کا امکان ہے جبکہ بزنس ٹرینوں پر لوگوں کا اعتماد بھی آہستہ آہستہ بحال ہو گا۔

مزید خبریں :