دنیا
Time 18 اکتوبر ، 2022

ایران نے یوکرین پر جارحیت کیلئے روس کو ڈرون فراہم کیے، یوکرینی وزیر خارجہ کا الزام

صدر کو ایران سے تعلقات منقطع کرنے کیلئے تجویز پیش کی ہے: ٰیوکرینی وزیرخارجہ کا بیان— فوٹو:فائل
صدر کو ایران سے تعلقات منقطع کرنے کیلئے تجویز پیش کی ہے: ٰیوکرینی وزیرخارجہ کا بیان— فوٹو:فائل

یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو کولبا نے صدر  ولودو میر زیلینسکی کو ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی تجویز دے دی۔

یوکرینی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ ایران نے یوکرین پر جاری جارحیت کیلئے روس کو ڈرون  فراہم کیے ہیں اور یہ ہتھیار یوکرینی آسمانوں پر پروازیں کرتے ہوئے دیکھائے دیے۔ 

انہوں نے کہا کہ صدر کو ایران سے تعلقات منقطع کرنے کیلئے تجویز پیش کی ہے اور یوکرین سے تعلقات خرابی کا ذمہ دار ایران ہی ہے۔

دوسری جانب ایران نے روس کو ڈرون فراہم کرنے سے انکار کیا ہے۔

گزشتہ روز یوکرینی وزیر خارجہ نے یورپی یونین سے ایران پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

مزید خبریں :