30 نومبر ، 2012
راولپنڈی … آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ گزشتہ روز دادو سے ملے والا لوہے کا 187 کلو گرام وزنی ٹکڑا غوری میزائل کا حصہ ہے، اس معاملے میں کسی تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دادو سے ملنے والا لوہے کا ٹکڑا غوری میزائل کے موٹر کا حصہ تھا جو پلاننگ کے تحت الگ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق لوہے کا ٹکڑا اپنے وقت اور محفوظ جگہ پر میزائل سے الگ ہوا، اس بات کا خیال رکھا گیا کہ لوہے کے ٹکڑے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہ ہو، اس معاملے میں تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پولیس کے مطابق گزشتہ روز دادو کے علاقے جوہی سے لوہے کا 187 کلو گرام وزنی ٹکڑا ملا تھا۔