19 اکتوبر ، 2022
پنجاب حکومت نے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2021 ایوان میں دوبارہ پیش کر کے کثرت رائے سے پاس کروا لیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی حکومت کیخلاف قراداد صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک نے پیش کی۔
قرارداد کے مطابق وفاق نے 176 ارب روپے کے فنڈز روک رکھے ہیں جبکہ صوبے کو گندم خریداری کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی ہے۔
سینیٹر اعظم خان سواتی کی گرفتاری کیخلاف صوبائی وزیر مواصلات علی افضل ساہی کی منظور کی جانے والی مذمتی قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اعظم خان سواتی کو بدترین تشدد کا بنایا گیا، ایوان ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔
اس سے قبل ایوان کارروائی کے دوران پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2021 سمیت 5 بلوں کی منظوری دی گئی۔
پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2021 ایوان نے پاس کرکے گورنر کے پاس بھیجا تھا، گورنر پنجاب نے منظور کیے بغیر بل اسمبلی کو واپس بھجوا دیا تھا۔