Time 21 اکتوبر ، 2022
پاکستان

مضبوط معیشت کے بغیر ملک کی جیو اسٹریٹجک اہمیت نہیں ہوسکتی: ائیر مارشل فرحت حسین

فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

ائیر مارشل فرحت حسین نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی مضبوط معیشت کے بغیر ملک کی جیو اسٹریٹجک اہمیت نہیں ہوسکتی۔

سینٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کے زیر اہتمام گلوبل اسٹریٹجک تھریٹ اینڈ رسپانس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ائیر مارشل نے کہا کہ پاکستان کو اپنے قومی مفاد کو دیکھتے ہوئے کسی بھی جنگ کا حصہ بننے کی بجائے قومی سلامتی کے مسائل پر توجہ دینی چا ہیے۔

اس موقع پر ائیر وائس مارشل عاصم سلیمان نے کہا کہ اس کانفرنس کے ذریعے ملک کو درپیش خطرات کا ادراک کرنے میں مدد ملے گی۔

ائیر مارشل اشفاق آرائیں نے کہا کہ دنیا میں جنگ کے روایتی طریقے تبدیل ہوچکے ہیں اب ٹیکنالوجی اور معیشت کی جنگ ہے جس کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اکانومی کیلئے اور دوسرے ممالک سے ٹیکنالوجی لینے کیلئے بہتر فیصلے کرنا ہوں گے تب ہی سکیورٹی بھی بہتر ہوگی۔

جی اسٹار 2022 کانفرنس میں مقررین نے اجتماعی امن، سلامتی اور استحکام کیلئے سفارتکاری، جیو اکنامک، دفاع اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دیگر ممالک سے مل کر کام کرنے کی تجاویز بھی پیش کیں۔

کانفرنس میں سفارتکاروں، اعلیٰ فوجی افسران، مختلف تھنک ٹینکس ، اسکالرز، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔

مزید خبریں :