Time 21 اکتوبر ، 2022
پاکستان

عمران خان نااہلی پر احتجاج: کس شہر میں کتنے لوگ نکلے؟ وزارت داخلہ کا ڈیٹا جاری

اسلام آباد فیض آباد انٹرچینج پر 250 سے 300 افراد اور لاہور چونگی امرسدھو میں 250 سے 300 افراد نکلے: وزارت داخلہ— فوٹو: این این آئی
اسلام آباد فیض آباد انٹرچینج پر 250 سے 300 افراد اور لاہور چونگی امرسدھو میں 250 سے 300 افراد نکلے: وزارت داخلہ— فوٹو: این این آئی

سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے خلاف احتجاج میں شریک افراد کی تعداد جاری کردی گئی۔

وزارت داخلہ نے ملک 86 اضلاع میں احتجاج کیلئے نکلنے والے افراد کا ڈیٹا جاری کردیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد فیض آباد انٹرچینج پر 250 سے 300 افراد  اور لاہور چونگی امرسدھو میں 250 سے 300 افراد نکلے۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ بہاولپورکے علاقہ ستلج پل پر 50 سے 60 افراد، ڈی جی خان میں پاکستان چوک پر 800  سے 900 افراد نے احتجاج کیا۔

وزارت داخلہ کے مطابق کراچی میں 900 سے 1000 تک افراد  اور مالاکنڈ میں 1800 سے 2000 افراد احتجاج کیلئے نکلے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نا اہل قرار دیا ہے جس کے بعد پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے کارکنوں سے احتجاج کی اپیل کی گئی تھی۔

مزید خبریں :