پاکستان
20 فروری ، 2012

کوئٹہ آنیوالی ٹرینوں کی آمدمیں تاخیر کا سلسلہ ختم نہ ہوسکا

کوئٹہ … اندرون ملک سے کوئٹہ آنیوالی ٹرینوں کی آمدمیں تاخیر کا سلسلہ ختم نہ ہوسکا،سخت سردی میں رات گئے ٹرینوں کی آمد سے مسافر پریشان ہوکر رہ گئے۔ریلوے انکوائری کے مطابق اتوار کو سہ پہر دو بجے کوئٹہ انے والی بولان میل کا اٹھارہ گھنٹے کی تاخیر سے پیر کی صبح اٹھ بجے تک کوئٹہ پہنچنے کا امکان ہے جبکہراولپنڈی سے کوئٹہ انے والی جعفر ایکسپریس اور پشاور سے آنے والی کوئٹہ ایکسپریس گیارہ گیارہ گھنٹے کی تاخیر سے رات گئے کوئٹہ پہنچیں گی ٹرینوں کی تاخیر سے آمدکے باعث رات گئے شدیدسردی میں مسافروں اورلینے کیلئے آنیوالے افراد کومشکلات کاسامناہے جبکہ دوسری جانب ریلوے حکام ٹرینوں کی آمد میں تاخیرکی وجہ ریلوے انجن کی خرابی اور کمی کوقراردیتے ہیں۔

مزید خبریں :