30 نومبر ، 2012
کراچی …چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام پر عدلیہ کا اعتماد بڑھا ہے،انھوں نے یہ بات جمعہ کی شب سندھ ہائیکورٹ کے تحت ملیر ڈسٹرکٹ، سیشن ججز افسران کو بریفنگ کیلیے منعقدہ اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،واضح رہے کہ یہ اجلاس چیف جسٹس پاکستان افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میں ہوا۔جسٹس افتخار چوہدری نے مزید کہا کہ عدلیہ ہر چیلنجز کا سامنا کرنے کو تیار ہے،انھوں نے کہا کہ آزاد اورغیر جانبدارفیصلوں نے عوام کا عدلیہ پر اعتماد بڑھایا ہے۔