23 اکتوبر ، 2022
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں سری لنکا اور آئرلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں آئرش آل راؤنڈر جارج ڈوکریل ممکنہ طور پر کووڈ 19 کا شکار ہو گئے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جارج ڈوکریل ممکنہ طور پر کووڈ کا شکار ہونے کے باوجود سری لنکا کے خلف میچ میں شامل ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق آئی سی سی اور نیشنل اتھارٹیز کی گائیڈ لائنز کے مطابق آل راؤنڈ ٹیم کا حصہ بنے، موجودہ ضابطے کے مطابق کووڈ پازیٹو ٹیسٹ بھی کھلاڑی کو میچ میں حصہ لینے سے نہیں روکتا۔
آئی سی سی نے بتایا کہ پازیٹو ٹیسٹ والا کھلاڑی میچ اور ٹریننگ ڈے پر الگ ٹریول کرتا ہے ،جارج ڈوکریل کی علامات معتدل ہیں، ٹیم میڈیکل اسٹاف نے ان کی نقل و حرکت کا خیال رکھا۔
آئی سی سی کے چیف میڈیکل آفیسر، سری لنکن ٹیم اور اسٹیڈیم اسٹاف کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔
خیال رہے کہ سری لنکا کے خلاف جارج ڈوکریل 16 گیندوں پر 14 رنز بناکر پویلین لوٹے۔