Time 26 اکتوبر ، 2022
پاکستان

لانگ مارچ کو مکمل سپورٹ کریں گے، پرویزالٰہی کی عمران خان کو یقین دہانی

حکومت کو ارشد شریف کیس سے متعلق ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے: عمران خان— فوٹو: حکومت پنجاب
حکومت کو ارشد شریف کیس سے متعلق ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے: عمران خان— فوٹو: حکومت پنجاب

سابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے لاہور میں ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں لانگ مارچ سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی اور چوہدری پرویز الٰہی نے لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں احساس راشن پروگرام اورعوام کو ریلیف دینے کے پروگرامز پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھاکہ حکومت کو ارشد شریف کیس سے متعلق ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے، موجودہ وفاقی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے، عوام کا جوش وخروش بتارہا ہے کہ لانگ مارچ نئی تاریخ رقم کرے گا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، لانگ مارچ امپورٹڈ حکومت کو بہالے جائے گا اور لانگ مارچ کو مکمل سپورٹ کریں گے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے جمعہ 28 اکتوبر سے لاہور کے لبرٹی چوک سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :