01 دسمبر ، 2012
اسلام آباد…قائد حزب اختلاف چودھری نثار نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق تو دور، حکومت سے ابھی بات چیت بھی نہیں ہوئی۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار کا کہنا تھا کہ انہوں نے نگران وزیراعظم کیلئے کچھ نام شارٹ لسٹ کیے ہیں اور ان پر کام ہو رہا ہے ، اس حوالے سے ابھی تک کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا اور نہ ہی حکومت کے ساتھ کوئی مشاورتی عمل ہوا ہے۔