Time 27 اکتوبر ، 2022
پاکستان

وزارت داخلہ کا صوبوں کو خط، پی ٹی آئی لانگ مارچ سے عدم استحکام کا خدشہ ظاہرکردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد:  وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے حوالے سے چاروں صوبوں کو خط لکھ دیا۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے صوبائی چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو خط لکھا گیا ہے جس میں  پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے عدم استحکام کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔

 خط میں کہا گیا ہےکہ کسی کو زبردستی وفاق پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وفاق اور صوبائی حکومتوں کو آئین کے تحت اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے، آئین کے تحت ہر صوبہ وفاقی قوانین پر عمل درآمد کا پابند ہے، آئین کے آرٹیکل 149 کے تحت وفاق صوبوں کو ہدایات دے سکتا ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین ریاستی قوانین کے تابع ہیں، تمام سرکاری ملازمین آئین کے تحت فرائض سرانجام دینےکے پابند ہیں،کسی سرکاری ملازم کو لانگ مارچ میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی، کسی قیمت پر آئین اور قوانین سے انحراف کی اجازت نہیں ہوگی، صوبائی حکومتیں سرکاری ملازمین کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کو یقینی بنائیں، لانگ مارچ میں صوبائی حکومتیں آئین اور قانون کے مطابق عمل درآمد کریں۔

مزید خبریں :