01 دسمبر ، 2012
اسلام آباد…اسپیکر اسلم بھوتانی نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کی صدارت سے انکار کرنے سے ایک مرتبہ پھر انکار کر دیا ہے ۔انہوں نے اجلاس کی صدارت سے انکار کرتے ہو ئے اپنے موقف کو پھر سے دوہرایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وزیر اعلیٰ کی آئینی حیثیت کا تعین کیا جائے۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی اسلم بھوتانی کی جانب سے صدارت سے انکار کے بعد گورنر بلوچستان کا 3 دسمبر کو بلایا گیا اجلاس پھر بحران کا شکار ہو گیا ہے ۔