Time 28 اکتوبر ، 2022
پاکستان

فارن فنڈنگ کیس میں کئی ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

سیف اللہ، عارف مسعود نقوی، عامر محمود اور طارق رحیم کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں: ذرائع/ فائل فوٹو
سیف اللہ، عارف مسعود نقوی، عامر محمود اور طارق رحیم کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس میں متعدد ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کے متعدد ملزمان کے فارن فنڈنگ کے حوالے سے درج مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیف اللہ، عارف مسعود نقوی، عامر محمود اور طارق رحیم کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ حامد  زمان اور منظور احمد کی کی گرفتاری کے لیے بھی وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :