Time 29 اکتوبر ، 2022
پاکستان

لانگ مارچ کے شرکا کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی: پرویز الہٰی

لانگ مارچ کے شرکا کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی: پرویز الہٰی

وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ  شرکا کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، صوبے میں امن عامہ کی صورت حال کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں۔

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کی زیر صدارت اجلاس میں لانگ مارچ کے سکیورٹی انتظامات اور روٹ پر پولیس فورس کی تعیناتی کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کیلئے جامع سکیورٹی پلان تیار کیا ہے، شرپسند عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری فورس الرٹ ہے، عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے شرکا پرامن رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے کوآرڈینیشن کے ساتھ امن وامان کی صورت حال کو یقینی بنائیں، ٹریفک کیلئے متبادل انتظامات کیے جائیں۔

مزید خبریں :