02 دسمبر ، 2012
کراچی…پیپلز پارٹی کے دو اور ایم کیو ایم کے ایک وزیر نے حلف اٹھالیا،جبکہ حیدرعباس رضوی، محمد علی شاہ کو وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی اوررضا ہارون کو وزیراعلیٰ کا مشیربنالیا گیا۔ پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے مراد علی شاہ ، صادق میمن اور ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے خواجہ اظہار الحسن سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے حلف لیا ، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوٴس میں ہوئی جس میں وزراء اور ارکان اسمبلی بھی موجود تھے۔ مراد علی شاہ ، صادق میمن ، رضا ہارون ، محمد علی شاہ ، عبدالمعید اور عسکری تقوی نے دُہری شہریت پر گزشتہ روز استعفیٰ دے دیا تھا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے آئین کے تحت حاصل اختیار کو استعمال کرتے ہوئے تین وزراء کو نامزد کیا جنہیں آئین کے تحت چھ ماہ میں رُکن اسمبلی منتخب ہونا ہے ، اِن تین اراکین کے بارے میں ذرائع نے بتایا کہ یہ تینوں اپنی غیر ملکی شہریت ترک کرچکے ہیں اور دُہری شہریت سے متعلق حلف نامہ بھی جمع کرانے کی اطلاع ہے۔جبکہ حیدرعباس رضوی، محمد علی شاہ کو وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی اوررضا ہارون کو وزیراعلیٰ کا مشیربنالیا گیا۔