Time 01 نومبر ، 2022
پاکستان

وزیراعظم کا دورہ چین: 6 ارب 30 کروڑ ڈالرز کا قرض رول اوور ہونے کا امکان

وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران اے آئی ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالرز کا معاہدہ ہونے کا امکان ہے: ذرائع/ فائل فوٹو
وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران اے آئی ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالرز کا معاہدہ ہونے کا امکان ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومتی  ذرائع نے چین سے 6 ارب 30 کروڑ ڈالرز کا قرض رول اوور ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران اے آئی ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالرز کا معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کراچی سے پشاور تک ریلوے نظام کوبہتربنانے کےلیے معاہدے کا امکان ہے جس میں 9 ارب 85 کروڑ ڈالرزکی لاگت سے ریلوے کا نظام بہتربنانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دورے میں لاہور اورنج ٹرین کی طرز پرکراچی سرکلر ریلوےکے جدید ٹریک کا منصوبہ سی پیک کا حصہ بنایا جائےگا، کراچی سرکلر ریلوے کے جدید ٹریک کا منصوبہ 292 ارب 38 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔

مزید خبریں :