دنیا
Time 02 نومبر ، 2022

نیتن یاہو کی اقتدار میں واپسی امریکا اور اسرائیل کیلئے نیا چیلنج ہوگی، ایران

فوٹو:رائٹرز
فوٹو:رائٹرز

اسرائیل کےسابق وزیراعظم نیتن یاہو دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے قریب ہیں۔

الیکشن کے بعد 86 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے ،ایگزٹ پولز کے مطابق نیتن یاہو اور ان کے اتحادی 120 میں سے 65 نشستوں پر کامیاب ہوجائیں گے۔باضابطہ نتائج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے الیکشن پر تبصرہ کرتے ہوئے ایرانی حکام نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل میں نیتن یاہو کا دوبارہ  اقتدار میں آنا امریکا اور اسرائیل دونوں کیلئے چیلنجنگ ہوگا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین طالب کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کی اقتدار میں دوبارہ واپسی امریکا کیلئے نیا چیلنج ہوگی، نیتن کی واپسی امریکا میں ڈیموکریٹس کی حکومت کمزور کردے گی۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں سیاسی عدم استحکام کے بعد منگل کو عام انتخابات کیلئے ووٹنگ ہوئی، اسرائیل میں چار سالوں سے بھی کم عرصے میں پانچویں بار انتخابات ہوئے ہیں۔

حکومت بنانے کیلئے کسی بھی جماعت کو اسرائیلی پارلیمنٹ کی 61 نشستوں پر اکثریت حاصل کرنا ضروری ہے۔

اسرائیل میں 8 جماعتوں کا اتحاد گزشتہ سال نیتن یاہو کا 12 سالہ اقتدار ختم کرنے میں کامیاب ہوا تھا لیکن اتحادی جماعتوں کا سیاسی عدم استحکام اسرائیل میں نئے انتخابات کی وجہ بنا ہے۔

مزید خبریں :