Time 04 نومبر ، 2022
پاکستان

تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کو گولی لگ گئی

جناح اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راجہ اظہر کے بائیں ٹخنے میں گولی لگی ہے، راجہ اظہر کی ٹانگ کا ایکسرے کرایا جا رہا ہے— فوٹو: فائل
جناح اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راجہ اظہر کے بائیں ٹخنے میں گولی لگی ہے، راجہ اظہر کی ٹانگ کا ایکسرے کرایا جا رہا ہے— فوٹو: فائل

کراچی میں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران شیلنگ اور لاٹھی چارج کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر زخمی ہوگئے۔

راجہ اظہر کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔ جناح اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راجہ اظہر کی ٹانگ میں گولی لگی ہے، طبی امداد دے دی گئی ہے۔

جناح اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راجہ اظہر کے بائیں ٹخنے میں گولی لگی ہے، راجہ اظہر کی ٹانگ کا ایکسرے کرایا جا رہا ہے، راجہ اظہر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف کراچی میں بھی احتجاج کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :