پاکستان
03 دسمبر ، 2012

کوئٹہ میں ایف سی کو دیئے گئے پولیس اختیارات کی معیاد ختم

کوئٹہ میں ایف سی کو دیئے گئے پولیس اختیارات کی معیاد ختم

کوئٹہ…کوئٹہ میں ایف سی کو دیئے گئے پولیس اختیارات کی میعاد ختم ہوگئی، سیکریٹری داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ ایف سی کو دیئے گئے پولیس اختیارات کی معیاد میں توسیع نہیں کی جارہی۔ سیکریٹری داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ ایف سی کے پولیس اختیارات میں توسیع نہیں کی جارہی، ایف سی کو اختیارات دینے پر حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ کوئٹہ میں ایف سی کو پہلی بار رواں سال 2ستمبر کو پولیس کے اختیارات سونپے گئے تھے اور معیاد پو ری ہونے پر 2 نومبر 2012ء کو وفاق نے 1 ماہ کیلئے ایف سی کو دوبارہ اختیارات دیئے، وفاقی حکومت کے فیصلے کی توثیق صوبائی کابینہ نے بھی دی تھی۔

مزید خبریں :