دنیا
Time 05 نومبر ، 2022

کیا ٹوئٹر میں چھانٹیوں کے امریکا کے وسط مدتی انتخابات پر کوئی اثرات ہوں گے؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر میں چھانٹیوں کے امریکا کے وسط مدتی انتخابات پر منفی اثرات پڑنے کاخدشہ ہے۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے وسط مدتی انتخابات سے 4 روز پہلے ٹوئٹر کا وہ اہم اسٹاف بھی فارغ کردیا گیا ہے جسے انتخابات سےمتعلق غلط معلومات کی حقیقت ظاہرکرنا تھی۔

برخاست ملازمین میں سے کئی گمراہ کن ٹوئٹس سے متعلق حقائق سامنے لانے پر مقرر تھے جبکہ بعض انتخابی مہم پر مامور اسٹاف سے رابطوں پر مقرر تھے۔

برخاست ملازمین میں سے بعض صحافیوں سے رابطے کر کے افواہوں کا جواب دینے کے بھی زمہ دار تھے۔

رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کے برخاست ملازمین میں سے بعض کو الیکشن کی مانیٹرنگ کرنا تھی اور بعض کو بیرونی مداخلت کی علامات تلاش کرنا تھیں۔

جن افراد کو فارغ کیا گیا ہے ان میں مڈٹرم الیکشن کی ٹوئٹر پر ادارتی پلاننگ کرنے والے کیون سیلیوان بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :