06 نومبر ، 2022
سینیٹراعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو لیک معاملے کی تحقیقات کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 14 رکنی اسپیشل کمیٹی قائم کردی ،کمیٹی ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔
سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر محسن عزیز، سینیٹر یوسف رضا گیلانی، سینیٹر غفور حیدری، سینیٹر انوار الحق کاکڑ ، سینیٹر فیصل سبزواری، سینیٹر طاہر بزنجو ، سینیٹر شفیق ترین، سینیٹر مشتاق، سینیٹر قاسم، سینیٹر مظفر شاہ، سینیٹر ہداہت اللہ، سینیٹر کامل علی آغا اور سینیٹر دلاور خان بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ارکان کنوینئر کا خود فیصلہ کریں گے، اسپیشل کمیٹی 30 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔
ذرائع کے مطابق خصوصی کمیٹی اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو لیک کی ہر پہلو سے انکوائری کرےگی ۔