08 نومبر ، 2022
کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی موسم سرما کی پہلی بارش سب سے زیادہ گڈاپ میں 31.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق مسروربیس میں18ملی میٹر، فیصل بیس میں16، سعدی ٹاؤن میں 15.5 اور قائد آباد میں 10.5ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں 8.2 ملی میٹر، کورنگی میں 7، کیماڑی میں 6 اور نارتھ کراچی میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
کراچی کے علاقے اورنگی میں 4.4، ڈیفنس اورگلشن حدید میں 3، ناظم آبادمیں2.8، اولڈ ائیرپورٹ پر2.6، جناح ٹرمینل اور یونیورسٹی روڈ پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم بارش گلشن معمار اور صدر میں 1 ملی میٹر ہوئی۔