پاکستان
Time 08 نومبر ، 2022

پاکستانیوں کی اکثریت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ مسترد کردیا، سروے جاری

54 فیصد نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ سڑک پر احتجاج کے بجائے قومی اسمبلی جا کر مسائل حل کروائیں— فوٹو:فائل
54 فیصد نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ سڑک پر احتجاج کے بجائے قومی اسمبلی جا کر مسائل حل کروائیں— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ پاکستانیوں کی اکثریت نے مسترد کردیا۔

انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ( آئی پور) کے سروے کے مطابق 59 فیصد پاکستانیوں نے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مسترد جبکہ 32 فیصد نے اس کی حمایت کی۔

54 فیصد نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ سڑک پر احتجاج کے بجائے قومی اسمبلی جا کر مسائل حل کروائیں۔

ماضی میں پی ڈی ایم کو بھی عوام نے احتجاج کی بجائے قومی اسمبلی جانے کا مشورہ دیا تھا۔

سروے میں 38 فیصد نے کہا کہ لانگ مارچ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا جبکہ 35 فیصد نے مارچ سے مقاصد حاصل ہونے کا کہا۔

خیال رہے کہ عمران خان پر حملے کے بعد لانگ مارچ روک دیا گیا تھا اور اب مارچ جمعرات سے دوبارہ شروع ہوگا۔

مزید خبریں :