Time 09 نومبر ، 2022
پاکستان

عمران پر قاتلانہ حملےکی ایف آئی آر قبول نہیں: شاہ محمود

پٹیشنرکی بات سنے بغیر مقدمہ درج کیاگیا، جب تک رانا ثنااللہ بیٹھےہیں انصاف نہیں ہوسکتا: رہنما پی ٹی آئی/ فائل فوٹو
پٹیشنرکی بات سنے بغیر مقدمہ درج کیاگیا، جب تک رانا ثنااللہ بیٹھےہیں انصاف نہیں ہوسکتا: رہنما پی ٹی آئی/ فائل فوٹو

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کو مسترد کردیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان پرحملےکی درج ایف آئی آر قابل قبول نہیں، ایف آئی آر متاثرین کی منشا کے مطابق ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملےکےخلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے جب کہ ہماری ساری توجہ ایف آئی آرپر ہے  کیونکہ پٹیشنرکی بات سنے بغیر مقدمہ درج کیاگیا، جب تک رانا ثنااللہ بیٹھےہیں انصاف نہیں ہوسکتا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کا آغازکل وزیر آباد سے ہوگا، آزادی مارچ ہر صورت میں منزل حاصل کرےگا، الیکشن کی تاریخ لے کرہی واپس آئیں گے، اب پوری قوم تیاربیٹھی ہے۔

مزید خبریں :