پاکستان
20 فروری ، 2012

کوٹلی: لوڈ شیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں

کوٹلی: لوڈ شیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں

کوٹلی…آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے ،مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج ،آنسوگیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے تک پہنچ گیاہے جس کے خلاف آج صبح سے شہری سڑکوں پر نکل آئے اورگرڈ اسٹیشن کی طرف مارچ کیا۔مشتعل مظاہرین کو روکنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھی ضلع کچہری روڈ پر پہنچ گئی اور آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔پولیس کی جانب سے مظاہرین پرلاٹھی چارج بھی کیا گیا جس سے کئی افرادزخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے اور پولیس کی بھاری نفری مختلف مقامات پر تعینات کردی گئی ہے جبکہ مظاہرین بھی ٹولیوں کی شکل میں کوٹلی کی گلی محلوں میں گشت کررہے ہیں۔

مزید خبریں :