03 دسمبر ، 2012
کوئٹہ…بلوچستان اسمبلی کا اجلاس چند منٹ جاری رہنے کے بعد ملتوی کردیا گیا۔ اسمبلی اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید مطیع اللہ آغا کی زیرصدارت ہوا،وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک اجلاس میں شرکت کے لیے نہیں پہنچے، جس کے بعد بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔