پاکستان
20 فروری ، 2012

مسلم لیگ(ن) کے زیراہتمام انرجی کانفرنس کا انعقاد

مسلم لیگ(ن) کے زیراہتمام انرجی کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد…ملک میں توانائی بحران کے حل کیلئے مسلم لیگ نون کے زیراہتمام کانفرنس میں کہاگیاہے کہ ہمسائیہ ممالک سے گیس پائپ لائنز کی تعمیر تیز کرکے اور سرکولر ڈیٹ کو ختم کرکے بجلی کمی کے مسائل پر قابو پایاجاسکتا ہے مسلم لیگ نون کے زیر اہتمام اسلام آباد میں انرجی کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے، کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے راجا ظفرالحق نے کہاکہ توانائی بحران سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا، ہزاروں لوگ بیروزگار ہوئے ہیں، رینٹل پراجیکٹس میں بھاری کک بیکس لی گئیں اور توانائی بحران مزید سنگین ہوا،انہوں نے کہاکہ توانائی بحران کے حل کی تجاویز مسلم لیگ نون کے انتخابی منشور کا حصہ ہوں گی ، احسن اقبال نے کہاکہ توانائی بحران سے3 فیصد تک قومی پیدوار متاثر ہوئی، عام آدمی کو آمدن کا نصف حصہ ، بجلی بل کی مد میں ادا کرنا پڑتا ہے،اسحاق ڈار نے خطاب میں کہاکہ موجودہ حکومت نے 4 برس میں توانائی بحران پر کنٹرول کیلئے کوئی عزم نہیں دکھایا،توانائی کی پالیسی 2008ء ملک کے لئے تباہی ثابت ہوئی، شوگرملوں سے 1 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے، وفاقی حکومت نے پنجاب میں 60 میگاواٹ منصوبے کی منظوری روک رکھی ہے،انہون نے کہاکہ ایران اور ترکمانستان سے گیس لائنز لانے کا کام تیز کیوں نہیں کیا جاتا، سرکولر ڈیٹ کا مسئلہ حل لیا جائے تو 1500 میگاواٹ اضافی پیداوار ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :