کراچی میں نوعمر بچے کی ہلاکت: لاش لانے والی خاتون اور اسکا بیٹا فرحان گرفتار

مقتول بچے آفتاب پر فرحان نامی مقامی بلڈر نے تشدد کیا: پولیس— فوٹو:فائل
مقتول بچے آفتاب پر فرحان نامی مقامی بلڈر نے تشدد کیا: پولیس— فوٹو:فائل

کراچی کے علاقے بہادرآباد میں نوعمر بچے کی لاش لے کر آنے والی خاتون اور اس کے بیٹے فرحان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق مقتول بچے آفتاب پر فرحان نامی مقامی بلڈر نے تشدد کیا اور بچے کی لاش کو اسپتال چھوڑنے فرحان کی والدہ آئی تھیں۔

پولیس نے فرحان اور والدہ دونوں کو گرفتارکرلیا ہےجبکہ بچے کی لاش جس گاڑی میں لائی گئی وہ بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ بچے پر تشدد کیلئے استعمال ہونے والے بیلن بھی برآمد کرلیے گئے ہیں جبکہ مقتول آفتاب 6 ماہ قبل ہی پنجاب سے کراچی آیا تھا۔

مزید خبریں :