پاکستان
Time 11 نومبر ، 2022

تحریک انصاف کا لانگ مارچ گجرات پہنچ گیا

وزيراعظم پاکستان سے چوری کیے گئے پیسوں سے بنے گھر گئے جہاں سزا یافتہ آدمی سے ملاقات کی: عمران خان کا ویڈیو لنک پر خطاب— فوٹو: پی ٹی آئی
وزيراعظم پاکستان سے چوری کیے گئے پیسوں سے بنے گھر گئے جہاں سزا یافتہ آدمی سے ملاقات کی: عمران خان کا ویڈیو لنک پر خطاب— فوٹو: پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ وزيراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے ہوم ٹاؤن گجرات پہنچ گیا۔

لانگ مارچ کی سکیورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی اور رام تلائی چوک اور جی ٹی ایس چوک کی طرف جانے والے تمام راستے بند کیے گئے۔

لانگ مارچ کے روٹ پر تعلیمی ادارے بھی آج بند رہے۔

لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک پر خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ وزيراعظم شہباز شریف پاکستان سے چوری کیے گئے پیسوں سے بنے گھر گئے جہاں سزا یافتہ آدمی سے ملاقات کی اور یہ لوگ آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ کرنے جارہے ہیں۔

دوسری جانب گجرات میں تحریک انصاف اور اتحادی جماعت ق لیگ کے الگ الگ استقبالیہ کیمپ لگائے گئے۔

شہر میں جہاں پہلے تحریک انصاف کے پینا فلیکس تھے انہیں ہٹاکر مونس الٰہی کے بورڈز لگادیے گئے۔ تحریک انصاف کے مقامی رہنما سرور سلیم جوڑا نے ردعمل میں کہاکہ بورڈ لگانے سے کوئی بڑا آدمی نہيں بنتا، آج ہمارے بورڈاتارے گئے تو کل ان کے بھی اتر جائيں گے۔

مزید خبریں :