03 دسمبر ، 2012
اسلام آباد…محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک رہنے کا امکان ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ تھم چکا ہے، لیکن برفیلی ہوائیں خون جما رہی ہیں۔ گلگت بلتستان ڈویژن کے علاقوں اسکردو ، استور، گلگت، ہنزہ نگر، غذر اور دیامر بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 10،استور منفی 7،ہنزہ 06 ،گوپس 05،گلگت04اور کوئٹہ میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سندھ،پنجاب اور بلوچستان میں بھی موسم سرد ہوگیا ہے اور لوگوں نے گرم کپڑے نکال لئے ہیں۔کوہاٹ، ہزارہ ، مالاکنڈ ڈویژن اور کرم ایجنسی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں بھی خشک سردی بڑھ رہی ہے اور موسمی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔