پاکستان
03 دسمبر ، 2012

من موہن کے دورہ پاکستان کے لیے ٹھوس پیشرفت ضروری نہیں،سلمان خورشید

من موہن کے دورہ پاکستان کے لیے ٹھوس پیشرفت ضروری نہیں،سلمان خورشید

نئی دہلی …بھارت کے وزیرخارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کودور ے سے متعلق پاکستانی عوام کے جذبات سے آگاہ کروں گا،دلیری یقینا دکھانی چاہیے مگرعوام کارخ بہت جلد بدل جاتاہے،دونوں ممالک کے درمیان جلد ویزا پالیسی پر عملدرآمد ہوگا،امن کی آشانے قدم مضبوط کردیے ہیں،دونوں ملکوں میں دوستی کی بنیادپہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہے،من موہن سنگھ کے دورہ پاکستان کے لیے کوئی بریک تھروضروری۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار جیو ٹی وی کے معروف اینکرز کامران خان اور نجم سیٹھی کو نئی دہلی میں بھارتی وزارت خارجہ کے دفتر میں ایک خصوصی انٹرویو کے دوران کیا، سابق بھارتی صدر اور سابق وزیرخارجہ خورشید عالم کے صاحبزادے نے نہایت شستہ بات چیت کے دوران مزید کہا کہ ہمیں میڈیاکو اپنے ساتھ لیکرچلنے کی ضرورت ہے،ایسالگتاہے کہ میڈیاکوکچھ خدشات ہیں مگرڈائیلاگ جاری ہے،جیسے پاکستانی میڈیاحکومت کوسپورٹ کررہاہے ہمارامیڈیابھی کریگا، اترپردیش سے تعلق رکھنے والے بھارتی وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستانی حکومت کے پاس اب وقت کم رہ گیاہے کہ وہ زیادہ اقدامات کرسکے،بھارت اورپاکستان ایسی تیاری کرلیں کہ عوام دورے سے مایوس نہ ہوں،دونوں ممالک میں امن چاہنے والوں کی تعداد زیادہ ہے،پاکستان سے تعلقات کا بھارتی انتخابات پر اثرات پڑ تا ہے،پاکستان اور بھارت کے درمیان اختلافات ہیں،دونوں ممالک کے درمیان مسائل حل کرنے میں وقت لگے گا،ہمسائیہ ممالک سے بہتر تعلقات رکھنے ہونگے،امن کی آشا کو دونوں ممالک کے عوام بہتر سمجھتے ہیں،دونوں ممالک کے عوام امن چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :