03 دسمبر ، 2012
ڈیلس…راجہ زاہد اختر خانزادہ/نمائندہ خصوصی…ڈیلس میں پاکستانی کمیونٹی کے معروف راہنما، پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس کے سابق صدر اور بورڈ آف ٹرسٹی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد خالد پھیپھڑوں کی سرجری کے دوران بلڈویسلز کٹ جانے کے بعد انتہائی تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال ڈیلس کے انتہائی نگہداشت کے شعبہ میں زیر علاج ہیں ،ڈاکٹروں کے مطابق وہ تشویشناک حالت میں ہیں۔ڈاکٹر خالد گزشتہ دنوں معمول کے چیک اپ کیلئے اسپتال گئے جہاں انکشاف ہوا کہ ان کے پھیپھڑے میں ٹیومر ہے اسی ٹیومر کو سرجری کے ذریعے نکلوانے کے دوران بلڈ ویسل کٹ گئی اور ان کے پھیپھڑوں میں خون جمع ہونا شروع ہو گیا جس کے بعد ڈاکٹر خالدکی حالت تشویش ناک ہو گئی ہے اور انہیں مصنوعی تنفس و دیگر مشینری کے ذریعے زندہ رکھا جا رہا ہے۔ڈاکٹر خالد کے اہل خانہ نے ڈاکٹر خالد کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔پاکستانی سوسائٹی کے راہنماؤں نعیم چوہدری،پر ویز ملک نے اسپتال پہنچ کر ڈاکٹر خالد کی عیادت کی جبکہ مسلم ڈیمو کریٹک کاکس امریکا کے چیئر مین سید فیاض حسن،آفتاب صدیقی،ساؤتھ ایشین ڈیمو کریسی واچ کے ڈاکٹروں جن میں ڈاکٹر قیصر عباس، توصیف کمال،مظفر کشمیری،راجہ زاہد اختر خانزادہ،پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما اور کمیونٹی لیڈر اے کے خان عرف عکرمہ خان،قرارم تھنکر فورم کے صدر سراج بٹ،پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم اپنا نارتھ ٹیکساس کے راہنماؤں ڈاکٹر داؤدناصر،ڈاکٹر حسن ہاشمی اور دیگر نے ڈاکٹر خالد کی صحت یابی کیلئے دعاکی اور تمام ہم وطنوں اور دیگر عوالناس سے ڈاکٹر خالد کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی۔