20 فروری ، 2012
پاراچنار…کرم ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے جمعہ کے روز پاراچنار دھماکہ کی ذمہ داری قبول کرنے والے شدت پسند کمانڈر کے تین مکانات کو مسمار کردیا۔ لوئر کرم کے علاقے اوچت میں فورسز نے کارروائی کرکے شدت پسند کمانڈرفضل سعید کے 3 مکانات مسمار کردیئے۔اوچت میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیونافذ کردیا گیاہے اور فورسز کی کارروائی جاری ہے۔حملے کے بعد طوری بنگش قبائل کے طلب کئے گئے مشترکہ جرگہ میں فضل سعید کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا گیا تھا۔ فضل سعید نے پاراچنار میں ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ حملے میں 43افراد جاں بحق اور 60زخمی ہوئے تھے۔