Time 14 نومبر ، 2022
پاکستان

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے طلبہ کی تعلیم بھی متاثر ہونے لگی

تحریک انصاف کے مارچ کے پیش نظر آج اور کل فیصل آباد میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے/ فائل فوٹو
تحریک انصاف کے مارچ کے پیش نظر آج اور کل فیصل آباد میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے/ فائل فوٹو

تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے طلبہ کی تعلیم بھی متاثر ہونے لگی۔

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر آج اور کل فیصل آباد میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

لانگ مارچ کے روٹ پر اسکولوں کو بھی 11 بجے چھٹی کرنے کی ہدایت کر دی گئی  ہے۔

اس سے پہلے احتجاج کے باعث تین دن تک راولپنڈی کے تعلیمی ادارے بند کیے گئے تھے۔

مزید خبریں :