ای سی سی نے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی47 ارب روپےگرانٹ کی منظوری مؤخرکردی

فوٹو: @FinMinistryPak
فوٹو: @FinMinistryPak

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے الیکشن کمیشن کے لیے آئندہ عام انتخابات کے لیے47 ارب روپےگرانٹ کی منظوری مؤخرکردی۔

 وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے لیے آئندہ عام انتخابات کے لیے47 ارب روپےگرانٹ کی منظوری مؤخر کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن تکنیکی گرانٹ کی منظوری کے لیے دوبارہ سمری پیش کرےگا۔

وزارت خزانہ سے جاری اعلامیےکے مطابق ای سی سی نے کسان پیکج 2022 کی منظوری دے دی، زرعی قرضوں کاحجم 1419 ارب سے بڑھاکر 1802 ارب روپےکرنے کی منظوری دے دی گئی، ڈی اے پی کھاد کی قیمت 13750 روپے سے کم کرکے 11250 روپے کرنے کی منظوری  دی  گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق تین لاکھ ٹیوب ویلزکو سولر پر منتقل کرنے کے لیے بلا سود قرضے دینےکی منظوری دی گئی۔

 اس کے علاوہ اجلاس میں وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم، ہائی اسپیڈ ڈیزل ،گیس کی درآمد پر 16.75 ڈالر پریمیئم کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی اراضی ہیوی مکینیکل کمپلیکس کو منتقل کرنےکی منظوری بھی دے دی، اسٹیٹ انجینیئرنگ کارپوریشن کی اراضی ہیوی بھی مکینیکل کمپلیکس کومنتقل کرنےکی منظوری دے دی گئی۔

مزید خبریں :