مہیش بابو کے والد اور تیلگو اداکار کرشنا انتقال کرگئے

تیلگو اداکار کرشنا کو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں انہیں طبیعت زیادہ بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا/ فائل فوٹو
تیلگو اداکار کرشنا کو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں انہیں طبیعت زیادہ بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا/ فائل فوٹو

بھارت کے مشہور  تیلگو  اداکار مہیش بابو کے والد اور  اداکار کرشنا 80 سال کی عمر میں  انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو اداکار کرشنا کو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں انہیں طبیعت زیادہ بگڑنے پر  وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

 تیلگو فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے  اداکار کرشنا  کا انتقال بھارتی شہر حیدرآباد میں ہوا۔


فوٹو فائل
فوٹو فائل

فلمی کیرئیر 

کرشنا نے  اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز   1960 سے کیا اور 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کی، اس کے علاوہ  وہ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بھی رہے۔

اداکار مہیش بابوکرشنا کے بیٹے ہیں جنہوں نے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے  فلم انڈسٹری میں کافی شہرت پائی۔

مزید خبریں :