04 دسمبر ، 2012
میلبرن…چیمپینزٹرافی میں آج پاکستان ہاکی ٹیم میزبان آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگی۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔میلبرن میں جاری ایونٹ میں قومی ٹیم آج دوپہر ڈیڑھ بجے میزبان ٹیم کا سامنا کرے گی، لندن اولمپکس میں آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کو سات صفر سے شکست دی تھی، آج کے میچ میں کامیابی سے دونوں ٹیموں کی کوارٹر فائنل سے قبل پوزیشن مستحکم ہوجائے گی۔ دیگر میچز میں ہالینڈ نے بیلجئم کو چار کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔