04 دسمبر ، 2012
بنگلور…ورلڈ بلائنڈٹی 20 میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 197رنز سے شکست دے دی،پاکستان کے محمد اکرم نے266رنز بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔بنگلور میں جاری ایونٹ میں پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19 اوورز میں 366 رنز بنائے،محمد اکرم نے دھواں دار انگز کھیلی اور چار چھکوں اور 46 چوکوں کی مدد سے266رنز بناکر ورلڈ ریکارڑ قائم کیا،ان کا بھر پور ساتھ دیامحمد ظفر نے جنہوں نے 50رنزاسکور کئے۔جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم صرف 169رنز ہی بنا سکی۔پاکستان کی طرف سے کپتان ذیشان عباسی نے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ یہ پاکستان کی ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی ہے۔