پاکستان
04 دسمبر ، 2012

چیف جسٹس پنجاب میں ہونے والی دھاندلی کا نوٹس لیں،شرجیل میمن

کراچی …صوبائی وزیراطلاعات اور پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شرجیل میمن نے چیف جسٹس سپریم کورٹ اورچیف الیکشن کمشنر سے اپیل کی ہے کہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں الیکشن قوانین کی دھجیاں اڑانے کے واقعات کا نوٹس لیں،انھو ں نے کہا کہ الیکشن کے دوران پنجاب کی حکمراں جماعت ن لیگ کیجانب سے فائرنگ ،سرکاری مشنری کااستعمال قابل فکر ہے،ن لیگ کو اپنی چھوڑی ہوئی نشستوں پر بدترین دھاندلی کرنی پڑی،قائدین ن لیگ کے چہرے بے نقاب ہوگئے۔

مزید خبریں :