Time 21 نومبر ، 2022
پاکستان

’عمران خان نے واضح کر دیا کہ انکی حکومت ختم کرنے اور ان پر حملے میں اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ نہیں‘

پنجاب حکومت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حفاظت کرے گی: چوہدری پرویز الٰہی۔ فوٹو فائل
پنجاب حکومت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حفاظت کرے گی: چوہدری پرویز الٰہی۔ فوٹو فائل

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ ان کی حکومت ختم کرنے اور ان پر حملے میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا عمران خان نے کیا حاصل کیا ہے آنے والے دنوں میں مکمل طور پر سامنے آ جائے گا۔

وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حفاظت کرے گی اور انہیں مکمل سکیورٹی فراہم کرے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزعمران خان نے کہا تھا ان پر دوبارہ حملہ بھی ہو سکتا ہے لیکن اس کے باوجود وہ راولپنڈی پہنچیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا وہ زخمی ٹانگ کے ساتھ لانگ مارچ کی قیادت کریں گے اور جب پنڈی پہنچیں گے تو بتائیں گے کہ ان کا اسلام آباد سے راولپنڈی جانے کا مقصد کیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان پر غیر ملکی ایجنسیاں حملہ کروا سکتی ہیں۔

مزید خبریں :