انٹرٹینمنٹ
21 نومبر ، 2022

شاہ رخ خان کے گھر 'منت' کے باہر لگی نیم پلیٹ کی تصاویر اور ویڈیوز کیوں وائرل ہیں؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بالی وڈ کنگ خان کے ممبئی میں واقع گھر 'منت' کے باہر لگی نیم پلیٹ (نام کی تختی) سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر شاہ رخ کے گھر کی نیم پلیٹ کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ چمچماتی نیم پلیٹ کو ہیروں سے تیار کیا گیا ہے جس کے اوپر اداکار کے گھر کا نام 'منت' درج ہے۔

منت کی نیم پلیٹ تقریباً 2 ماہ بعد تیار کرکے لگائی گئی ہے جو کہ مکمل طور پر ہیروں سے بنائی گئی ہے۔

اس سے قبل شاہ رخ کے گھر کی نیم پلیٹ براؤن رنگ کی تھی جو کہ سونے سے بنی تھی تاہم اب اسے ہیروں سے بنایا گیا ہے۔

عالیشان بنگلے کی عالیشان نیم پلیٹ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز پر  اس نیم پلیٹ کے بارے میں سوشل میڈیا پر خبر آئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ اسے گوری خان نے ڈیزائن کیا ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM