20 فروری ، 2012
پشاور…خیبرپختونخوااسمبلی میں حزب اختلاف نے امریکی قرارداد اوروفاقی وزیرکی لوڈشیڈنگ سے متعلق اعلان کے خلاف تحاریک التواء اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ہیں۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اورسابق وزیراعلیٰ اکرم خان درانی نے ایک تحریک التواء اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی ہے جس میں بلوچستان سے متعلق امریکی قرارداد کو پاکستان کی سا لمیت پرواراوربین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قراردیا گیا ہے۔ دوسری تحریک التوء میں کہاگیاہے کہ وفاقی وزیرپانی وبجلی نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کااعلان کیاتھا تاہم لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ کردیاگیاہے جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیاہے۔ اس مسئلے پرایوان میں بحث کی جائے۔ جے یوآئی کے رکن اسمبلی حافظ اخترعلی نے بھی امریکی قرارداد کے خلاف اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد مذمت جمع کروائی ہے۔