کھیل
Time 23 نومبر ، 2022

پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹرز کیلئے عشائیے کا اہتمام، اہم شخصیات بھی مدعو

کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیے کا مقصد کھلاڑیوں کی حالیہ پرفارمنسز کو سراہنا ہے/ فائل فوٹو
کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیے کا مقصد کھلاڑیوں کی حالیہ پرفارمنسز کو سراہنا ہے/ فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں شامل کھلاڑی کل اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے جب کہ اسکواڈ 25 نومبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔

قومی ٹیم نے ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے جس پر کل قومی کرکٹرز کے اعزاز میں پی سی بی نے عشائیے کا بھی اہتمام کیا ہے جس میں ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان سمیت وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی شریک ہوں گے، کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیے کا مقصد ان کی حالیہ پرفارمنسز کو سراہنا ہے۔

عشائیے میں سفارت کاروں سمیت اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سے تین ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی آمد 27 نومبر کی صبح شیڈولڈ ہے، دونوں  ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم دسمبرسے پنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

مزید خبریں :