پاکستان
05 دسمبر ، 2012

وانا میں خودکش حملہ، 2سیکیورٹی اہلکار شہید، 20افرادزخمی

وانا میں خودکش حملہ، 2سیکیورٹی اہلکار شہید، 20افرادزخمی

وانا…جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں سیکیورٹی کیمپ کے قریب خودکش دھماکے میں 2 سیکیورٹی اہل کار شہید اور سیکیورٹی اہل کاروں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش دھماکا جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں انگور اڈہ روڈ پر سیکیورٹی کے زیڑی نور کیمپ کے قریب ہوا۔ 2 خود کش حملہ آور بارودسے بھری گاڑی کیمپ کی جانب لے جارہے تھیکہ کیمپ سے 100میٹر کے فاصلہ پہلے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے لگائے جانے والے لوہے کیناکہ بندی کے قریب گاڑی زور دار دھماکہ سے پھٹ گئی۔ دھماکے سے کیمپ کے قریب موجود دو سیکیورٹی اہل کار شہید اور سیکیورٹی اہل کاروں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :