پاکستان
05 دسمبر ، 2012

ساہیوال ہوا ئی فائرنگ ، ن لیگ کے 8کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج،2 گرفتار

ساہیوال ہوا ئی فائرنگ ، ن لیگ کے 8کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج،2 گرفتار

ساہیوال …ساہیوال میں ضمنی الیکشن جیتنے پرفائرنگ کے الزام میں مسلم لیگ ن کے 8کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔آر پی او ساہیوال فاروق مظہر خان کے مطابق باقی ملزموں کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے جبکہ چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن جیتنے پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزموں کے خلاف 2 مقدمات درج کئے گئے ہیں اور یہ مقدمات زیردفعہ 285،286کے تحت سرعام اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے کے الزامات کے تحت درج کئے گئے پولیس کے مطابق 2ملزموں غلام عباس اور شوکت حسین کو گرفتار کیا گیا۔

مزید خبریں :