پاکستان
20 فروری ، 2012

منصوراعجازکابیان ویڈیولنک سے ریکارڈکرنے کے انتظامات مکمل

منصوراعجازکابیان ویڈیولنک سے ریکارڈکرنے کے انتظامات مکمل

اسلام آباد…میموگیٹ کے تحقیقاتی کمیشن میں منصوراعجازکے بیان کو ویڈیولنک سے ریکارڈ کرنے کے انتظامات کو مکمل کرلیاگیا ہے ، آج اس کی ریہرسل بھی ہوگی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت میں میموکمیشن کے کمرے میں 2 بڑی اسکرین نصب کردی گئی ہیں ، میموگیٹ کا جوڈیشل کمیشن، ہائی کورٹ کے چیف جسٹس والے کورٹ روم میں سماعت کرتا ہے، کمیشن نے 22 فروری کو منصور اعجاز کا لندن سے بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کررکھا ہے، ہائی کورٹ میں ویڈیو لنک کے ٹیلی مواصلاتی آلات کے ذریعے لندن سے بیان ریکارڈ کرنے کی آج ریہرسل کی جائے گی،لندن میں موجودمیمو کمیشن کے سیکریٹری بیان رکارڈ کرانے کے انتظامات کی نگرانی کریں گے۔

مزید خبریں :